Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو زیڈ 1 آئی کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

ویوو کمپنی کے ایک اور اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ فون کا نام زیڈ 1 آئی سامنے آیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6.26 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ شامل ہوگا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3180 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت 300 ڈالر تک ہوگی اور اسے رواں ماہ متعارف کرا دیا جائے گا۔
 

شیئر: