Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عظیم الشان سینما گھر کھولنے کا پروگرام

دبئی... ماجد الفطیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2019 کے اوائل میں سعودی دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑے سینما گھر کا افتتاح کریگی۔ یہ منفرد ڈیزائن والے تجارتی مراکز اور اعلیٰ ترین ریستورانوں سے آراستہ ہوگا۔4لاکھ50ہزار مربع میٹر کے پلاٹ پر کنگ خالد روڈ پر قائم کیا جائیگا۔ جہاں مارکیٹنگ، ہوٹلنگ اور مطالعہ کیلئے لائبریری کی سہولتیں بھی مہیا ہونگی۔ آبی گزر گاہوں اور خارجی نشستوں کا بھی انتظام کیا جائیگا۔ نشستیں جھیلوں کے کنارے قائم کی جائیں گی۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔
 

شیئر: