Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایون فیلڈ ریفرنس

نواز شریف کےخلاف فیصلہ آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے حامی ٹویٹر پر سرگرم ہوگئے تھے۔ انہوں نے مختلف ردعمل ظاہر کئے۔
سارہ این احمد ٹویٹ کرتی ہیں: ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ کرپشن کی بیماری ہمارے اندرون تک جاگزیں ہے۔ شریف جیل نہیں دیکھیں گے اور پاکستان کے عوام کو چرائی گئی رقم کبھی واپس نہیں ملے گی۔ یہ سب سیاست ہے ۔ بدقسمتی سے ہم سب ہی اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔
حدلیس خان کہتی ہیں: عدالتی فیصلے پر مبارکاں....
حسن کہتے ہیں: ریفرنس میں فیصلے کے بعد اب مسلم لیگ (ن) پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔
میکسنر کا ٹویٹ ہے : آج کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کا مستقبل ہی تبدیل ہوجائیگا۔
خان بہادر کہتے ہیں : اب پی ایم ایل ن کے لیڈر اور ورکرز کہاں کھڑے ہیں۔
سورایا عزیز ٹویٹ کرتی ہیں : مسلم لیگ (ن) کی قیادت چوہوں جیسی ہے۔ انہوں نے اچھل کود مچانا شروع کردی ہے۔ کوئی ایک رکن بھی عدالتی سماعت کے موقع پر موجود نہیں تھا۔
سیدہ لیلیٰ جعفری لکھتی ہیں : یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ لمحہ ہے جو ہمارے بچے اسکولوں میں پڑھیں گے تاہم انہیں عمران خان کی اسٹوری سنائیں گے جس نے کہا تھا کہ ”میں اُنکو رُلاﺅں گا“ ۔ہم نواز شریف کی اسٹوری بھی اپنے بچوں کو سنائیں گے جس نے کہا تھا کہ ”مجھے کیوں نکالا“۔
ماریہ جلیل کا کہناہے : یہ دن تاریخ کے صفحات پر درج ہوگیا۔ کرپشن کی اسٹوری کا آج آخر خاتمہ ہوگیا۔ پاکستان نے جو نقصان اٹھایا ہے شایدیہ سزا کافی نہیں لیکن ایسے لوگوں کو سزائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں