Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی صارفین نے 7.38فیصد پاکستانی کینو خریدے

 جازان .... سعودی عرب نے گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستان ، مصر ، ترکی ، یمن ، مراکش، لبنان، اردن اور اسپین سے 720 ملین ریال مالیت کے سنترے برآمد کئے۔ محکمہ کسٹم کے ترجمان عیسی العیسی نے الوطن اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سب سے زیادہ سنترے 8ممالک سے منگوائے گئے ان میں پاکستان شامل ہے۔اعدادو شمار سے پتہ چلا ہے کہ مئی 2018ءکے دوران کھانے پینے کی 4اشیا ءکا استعمال بڑھا ہے۔ مقامی کھیرے کی طلب میں4.96فیصد ، سلاد کے پتے 4.81فیصد۔ خوسہ 4.79فیصد، بینگن 4.32فیصد خرچ کیا گیا۔ سب سے زیادہ پاکستانی یوسفی جسے کینو کہا جاتا ہے مارکیٹ میں مطلوب رہا۔ اس کا تناسب 7.38فیصدریکارڈ کیاگیا۔
 
 

شیئر: