Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث میں میٹر ریڈرز کی کمی سے شہری پریشان

جازان.... اللیث کمشنری کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کے بجلی میٹر کی گزشتہ 3مہینے سے ریڈنگ نہیں ہوئت۔بجلی کمپنی نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے موبائل سے میٹر کی تصویر بنائیں اور کمپنی میں جمع کروا دیں۔ اس کے بعد بجلی کا بل جاری ہو گا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنی میں میٹر ریڈرز کی شدید کمی ہے۔ میٹر ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے 3ماہ کا بل یکمشت ادا کرنا مشکل ہو گا۔ علاوہ ازیں کمشنری میں لاتعداد افراد ایسے ہیں جو اسمارٹ فون سے ناواقف ہیں۔ ان کے لئے میٹر کی تصویر بنا کر بھجوانا مشکل ہے۔ اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہئے۔ 
 

شیئر: