Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ووٹ فار پاکستان

جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے ٹویٹرز پر خوب گہما گہمی نظرآرہی ہے۔ ہر جماعت کا رکن اظہار خیال کررہا ہے۔
نوریز لکھتے ہیں: لاہور میں بارش نے یاد دلادیا کہ ہمیں اب گہری نیند سے اٹھ جنا چاہئے۔ 25جولائی کو پاکستان کیلئے ووٹ دینا چاہئے۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے حالات سب مل کر بہتر بنائیں۔
نفیسہ خان کہتی ہیں: اس سے پہلے کہ تاخیر ہوجائے ہمیں سو کر اٹھ جانا چاہئے۔ 
فیم کہتی ہیں: مجھے اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے 1375کلو میٹر کا سفر کرنا پڑیگا اور میں خان صاحب کیلئے یہ سفر ضرور کرونگی۔
نازنین کہتی ہیں: ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے 100مرتبہ سوچیں۔ جب ایک مرتبہ فیصلہ کرلیں تو اس پر اٹل ہوجائیں۔
عدیل سہیل ٹویٹ کرتے ہیں: یہ حماقت ہے کہ بار بار آزمائے ہوئے کو ووٹ دیں او رمختلف نتائج کی توقع کی جائے۔
عائشہ مہروز تحریر کرتی ہیں: پارٹیوں کو نہیں، پاکستان کو ووٹ دیا جائے۔
لال زمان کہتے ہیں: ملک کے بہتر مستقبل کیلئے پُر خلوص لوگوں کی حمایت کرنا ضروری ہے۔
رابعہ خالد ٹویٹ کرتی ہیں : کامیاب پاکستان کیلئے ووٹ دیں۔ اپنے بہتر مستقبل کیلئے ووٹ دیں۔
عندلیب لکھتی ہیں : ووٹ کی اہمیت سمجھیں، ایک پلیٹ بریانی کیلئے ووٹ نہ دیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں