#شیر آرہا ہے

میاں نواز شریف کے وطن واپسی کے اعلان پر ن لیگی کارکنان خاصے پرجوش نظر آئے اور ٹوئٹر پر بھی اپنے قائد کے حق میں ٹویٹ کرتے رہے۔
شاہین الرحمان نے ٹویٹ کیا : اگر میاں صاحب اور مریم نواز اسلام آباد اترتے ہیں تو دن پہلے ہی شہباز شریف کو قافلے کی صورت میں لاہور سے نکلنا چاہیئے، او جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد آنا چاہیے۔ ہر شہر کا قافلہ ووٹ کو عزت دو کے کاروان کو جوائن کرے اور اسلام آباد کی طرف بڑھے۔
شریف آزاد نے کہا : جمعہ مبارک کہنے والے سازشوں کی جمعہ کے دن چیخیں نہ نکل جائیں تو مجھے کہنا۔
اشتیاق ملک کا کہنا ہے : 7 سال کی سزا پانے والی مریم نواز کو دوسری بے نظیر بنتے دیکھ رہا ہوں۔ مریم نواز میں قائدانہ صلاحیت ، جرا¿ت اور دلیری موجود ہے۔
جواد حیدر نے کہا : گیدڑوں کی صفوں میں لرزہ طاری ہو گیا ہے۔
عمید راجپوت نے ٹویٹ کیا : ووٹ تو نواز شریف کا ہمیشہ سے تھا، اب خون بھی نواز شریف کے لیے حاضر ہے۔
مصطفی ملک کا کہنا ہے : سزا سے بچنے کےلئے ڈیل کرکے ملک سے جاتے تو بہت بار دیکھا ہے مگر سزا سن کے جیل جانے کے لیے وطن واپس شیر ہی آتا ہے۔
احمد نے کہا : پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا استقبال کسی لیڈر کا نہیں ہوا ہوگا جتنا انشاءاللہ جمعہ کو قائد محترم، فخر جمہوریت میاں نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز کا کیا جائے گا۔ مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ 
عمر نصیر نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا : جب سے سنا ہے تیری عدالت کا فیصلہ ، میں نے بھی کر لیا ہے بغاوت کا فیصلہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں