Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپیوٹر کی بورڈپر آپکی انگلیوں کی حرارت چوروں کی مدد کرتی ہے

 لندن..... برطانوی سائنسدانو ں نے ہیکنگ کے مسئلے پر ٹیکنیکل تحقیقی کام کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ لوگوں کو اپنے کمپیوٹر کی بورڈ کا بھی خیال رکھنا چاہئے اور استعمال کے بعد ان کی بورڈز کو رومال یا ٹشو سے صاف کردینا چاہئے ورنہ انگلیوں کی حرارت استعمال شدہ کیز میں منتقل ہوجاتی ہے اور اسی حرارت سے بڑے بڑے ہیکرزصارفین کے پاس ورڈز، بینک کی تفصیلات اور دیگر معلومات حاصل کرکے جرائم کرتے ہیں۔ ایسا کرنے والے ہیکرز اپنے جرم کی تکمیل کیلئے تھرمل قسم کے کیمرے استعمال کرتے ہیں جو اس بات کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ استعمال ہونے والی کیز میں حرارت کی جو رمق رہ گئی ہے اسکا بھی عکس لے سکیں اور اسے استعمال کرسکیں۔ بعد میں ماہر ہیکرز ان تصاویر کو آپ کے پاس ورڈز اور دیگر تفصیلات جاننے کیلئے استعمال کرلیتے ہیں۔ اس قسم کی چوری کو سائنسدانوں نے نئی قسم کا سائبر حملہ قرار دیا ہے اور اسے تھرمینیٹر کا نام دیا گیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ کیز میں رہ جانے والی حرارت 30سیکنڈ تک برقرار رہتی ہے۔

شیئر: