9ویں سیریز کی فتح پاکستان ٹیم کی اجتماعی کوشش ہے

ہرارے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر/ بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سیریز جیتنے پر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر بدستور براجمان ہے۔ فخر زمان نے پوری سیریز میں دلیرانہ انداز سے بیٹنگ کی جو قابل تعریف ہے۔ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کوشش کریںگے۔ آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی اسلئے جیت کی حقدار تھی۔ 20 سے 30 رنز اور ہوتے تو میچ جیت سکتے تھے۔ فتح کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ فائنل میں بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر کے کینگروز کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا۔ اس کے بعد فخر زمان نے دلیرانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے چند کیچز ڈراپ کئے اسلئے فیلڈنگ کے شعبے میں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں فیصلہ کن میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی، ہم 200 سے زائد رنز بنانے کی پوزیشن میں تھے لیکن بلے باز مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے۔ بولرز نے اچھا آغاز کیا لیکن فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے گرین شرٹس کو کامیابی دلائی ۔ سرفرا زا حمد کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یہ 9ویں لگاتار کامیابی ہے۔ پاکستان نے 28سال بعد آسٹریلیا کو کسی فائنل میں شکست دی ہے۔

شیئر: