Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن اوپن: ویمنزسنگلز پری کوارٹر فائنل میں

  
لندن: انجلک کربر اور ڈومنیکا سیبل کووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے راونڈ میچز میں جرمن اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک انجلک کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی نومی اوساکا کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور میچ میں سلواکین کھلاڑی ڈومنیکا سیبل کووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلجیئم کی کھلاڑی ایلیز مرٹنزکو 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

شیئر: