Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن بننے کی صلاحیت موجودہے

 
کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 3ملکی سیریز میں فتح خوش آئند ہے اور اگر کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستانی ٹیم دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ۔ 2009ءمیں آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی درلڈ کپ جیتا تھا۔ان کا کہنا تھا اس حوالے سے ہمیں ابھی طویل سفر طے کرنا ہے اور ورلڈ کپ2020میں ہوگا لیکن سرفرازکی قیادت میں ٹیم جس طرح اس فارمیٹ میں نمبر ون بننے کے بعد تسلسل سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اسے دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہماری ٹیم ایک مرتبہ پھرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو اپنی کیبنٹ کی زینت بنا سکتی ہے ۔ سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کے تمام نوجوان کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ میں بھی نمائندگی کریں گے تو ان کے پاس سنہری موقع ہے کہ یہ کارکردگی کے تسلسل کو اسی جوش و جذبے سے آگے بڑھاتے رہیں تو کوئی چیز ان کا راستہ نہیں روک سکتی۔ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجانے والے شاہد آفریدی اب مختلف لیگز کھیل رہے ہیںاور آئندہ سیزن کے دوران کیریبیئن پریمیئر میں جمیکا تالاواہاز کی نمائندگی کرنے والے آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اچھی کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔ اس لیگ میں جمیکا کی ٹیم اپنے 3میچ امریکہ میں بھی کھیلے گی اور آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے امریکہ میں کبھی نہیں کھیلے اور ان کے لئے یہ ایک نیا تجربہ بھی ہوگا۔

شیئر: