Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں سعودیوں کی اوسط تنخواہ 6210 ریال تک پہنچ گئی

جدہ.... سعودی محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں میں 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودیوں سمیت تمام ملازمین کی اوسط تنخواہ 6210 ریال سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودیوں کی تنخواہوں میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پہلے ان کی تنخواہ 9939 ریال تھی اب بڑھ کر 10,089 ریال پہنچ گئی ہے۔ محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ سرکاری اداروں میں سعودی ملازمین کی تنخواہ 11095 ریال تک ہوچکی ہے۔ سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی اوسط تنخواہ 10298 ریال ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ 50 سے 54 برس کی عمر رکھنے والے کارکنان کی انتہائی ماہانہ تنخواہ 14251 ریال جبکہ 65 برس اور اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی سرکاری کارکن کی انتہائی تنخواہ 6189 ریال ریکارڈ کی گئی۔ نجی اداروں میں سعودی خواتین کی اوسط ماہانہ تنخواہ 9230 ریال پائی گئی۔ غیر ملکیوں کی اوسط تنخواہ 3899 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
 

شیئر: