Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: فیس ادا نہ کرنے پر59بچیوں کو تہہ خانے میں بیٹھائے رکھا

    نئی دہلی۔۔۔۔ ۔ پرانی دہلی میں واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول میں وقت پر فیس نہ جمع کئے جانے پرتقریبا59 طالبات کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ۔ وقت پر فیس نہ جمع کئے جانے کے الزام میں ان بچیوں کو نرسری اسکول کےتہ خانے  میں بیٹھا دیا گیا۔ ان کے والدین کو جب پتہ چلا تو انہوں ہنگامہ برپا کر دیا اور ان میں سے ایک بچی کے والد نے اسکول کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ اسکول کی پرنسپل ناہید عثمانی نے کہا کہ یہ اسکول ایک اقلیتی ادارہ ہے اور اسےکہیں سے کوئی امداد نہیں ملتی ، اسکول کے تمام اخراجات اسکول کی فیس سے پورے کئے جاتے ہیں اس لئے فیس کا وقت پر جمع ہونا بہت ضروری ہے چھوٹی بچیوں کو تہ خانے میں  بٹھانےکے بارے میں کہا کہ یہ ٹھنڈی جگہ ہوتی ہے ، وہاں پنکھے وغیرہ لگے ہوئے ہیں اور بچیاں وہاں بہت خوش تھیں ۔حوض قاضی پولیس اسٹیشن کے چائلڈ جسٹس ایکٹ 75 کے تحتکارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے وفود بھی اسکول پہنچے اور انہوں نے اسکول انتظامیہ سے بات کی ۔اس سلسلے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بھی ٹوئٹ کر کے اپنی ناراضی ظاہر کی اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:- - - -بریلی: 10سالہ بچے کوجنگلی کتے نوچ کر کھا گئے

شیئر: