زرداری آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے

اسلام آباد...منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور گزشتہ روز ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئی جنہوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں دونوں 25 جولائی کے بعد پیش ہوسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے قانونی و سیاسی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اس موقع پر وکلا کی ٹیم بھی زرداری کے ہمراہ ہو گی ۔پارٹی رہنماوں کو سپریم کورٹ ساتھ لے جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کا سابق صدر کے ہمراہ عدالت جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:فوج نے سب ابہام دور کردئیے
 

شیئر: