Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے آثار ہیں،حسین ہارون

ہند سے نئے سرے سے مذاکرات شروع کرنا ہوں گے، نگران  وزیر خارجہ 
صلاح الدین  حیدر۔ کراچی 
نگراں وزیر خارجہ حسین عبداللہ ہارون نے  عوام کو خوشخبری سنائی کہ پاک امریکہ تعلقات  میں جو کافی دنوں سے جھولے کی طرح اونچ نیچ کا شکار تھے میں اب بہتری آنا شرو ع ہوگئی ہے اور صرف ایک روز پہلے ہی ایک بڑی امریکی کمپنی exxon   پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت بڑا منصوبہ بنانا شروع کرنے والی ہے۔    ان کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کو  خطے میں اور پڑوسی ملکوں سے دوستی اور مضبوط تعلق کی بنیاد پر قائم کرنا تھی جس  سے ہم بہت دور چلے گئے اور آج اقوام عالم میں بے توجہی کا شکار ہیں۔  اللہ کا شکر ہے کہ افغانستان سے بھی اچھے تعلقات کی امید ہے اس لیے کہ امریکہ کو بھی اب یہ معلوم ہوگیا ہے کہ بغیر پاکستان کی حمایت کے افغانستان میں  امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ہندوستان سے نئے  سرے سے مذاکرات شروع کرنا پڑیں گے۔  انہیں پوری امید ہے کہ ہند مذاکرات کی اہمیت کو سمجھے گا اور ویسے بھی امریکہ ہندوستان سے بامقصد تعلقات کا حامی ہے تو پھر اسے بھی  ہندوستانی  وزیر اعظم کو سمجھنا پڑے گاکہ اس کے لیے پاکستان سے دوستی کرنا ہی پڑے گی،لڑائی جھگڑے میں کوئی فائدہ نہیں ۔ہندوستان کے سفیراجے بسارا  اسلام آباد سے خاص طور پر کراچی آئے اور غور سے حسین ہارون کی تقریر سنتے رہے۔ ان کے ماتھے پر کہیں شکن کے آثار نہیں تھے، شاید وہ بھی اس بات کے قائل ہوں کہ  دونوں ملکوں میں اچھے  تعلقات ضروری ہیں۔انگریزی کے ایک  اخبار نے واشنگٹن سے  خبرشائع کی کہ   امریکی صدر نے اسلام آباد میں اپنے سفیر ڈیوڈ ہل کا   درجہ بلند کرکے انہیں   ہند اور  پاکستان کے تعلقات اچھے بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 
 ٭٭٭٭٭٭٭٭
  
 

شیئر: