Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لڑکوں کو بچانے کی وڈیو جاری

بنکاک ۔۔۔ تھائی لینڈ کی بحریہ نے سیلابی پانی بھر جانے والے غار میں پھنسے 12 لڑکوں اور ان کے فٹبال کوچ کو بچانے کے مشن کی پہلی بار وڈیو جاری کی ہے۔فٹبال ٹیم شمالی صوبے چیانگ رائی میں 23 جون کو ایک غار میں پھنس گئی تھی جب شدید بارشوں سے علاقے میں پانی بھر گیا تھا۔ تھائی بحریہ اور غیر ممالک کے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے پھنسے ہوئے تمام افراد کو منگل تک نکال لیا تھا۔بحریہ، پولیس اور امدادی مشن میں شریک دیگر تمام افراد نے صحافیوں سے ملاقات کی۔نیوی سیلز کے انچارج ریئر ایڈمرل ارپاکورن یْوکونگ کائیو نے وڈیو دکھاتے ہوئے مشن کی وضاحت کی۔ انہوں نے اسے ایسا مشکل مشن قرار دیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیم کے ارکان لڑکوں کو ا 1.5 کلومیٹرتک اسٹریچر پر لٹا کر لائے تاکہ ان کی جسمانی مشقت کم ہو۔

شیئر: