Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#لندن_ فلیٹس_ پاکستانیوں_کے

نام ہی سے ظاہر ہے کہ ٹویٹرز پر لندن میں پاکستانیوں کے فلیٹس پر تبصرے کئے گئے ہیں تو آئیے ٹویٹر دیکھتے ہیں۔
ثانی کہتے ہیں :نیب نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکا لیکن ہر ایک کو معلوم ہے کہ لندن میں انکی کتنی جائدا د ہے۔
مسعود خان ٹویٹ کرتے ہیں :ہمارا مطالبہ ہے کہ نواز شریف کے بیانات پراسی طرح پابندی لگائی جائے جس طرح الطافو کے بیان پر لگائی گئی ہے۔
کسی نام کے بغیر ایک ٹویٹ ہے :بہت خوب ،پیمرا انکے بیانات پر 2ماہ پہلے ہی پابندی لگادیتا تو ملک میں اتنا اضطراب اور بے چینی پیدانہ ہوتی لیکن اچھا اقدام ہے۔
عدنان ٹویٹ کرتے ہیں: ہمارے ملک کو کئی دہائیوں سے لوٹا گیا ہے۔ ان لوگوں کی دنیا بھر میں جائدادیں ہیں۔
عرفہ کہتی ہیں: بے شرمو! تمہارے باپ کا پیسہ نہیں۔ یہ فلیٹس ہم پاکستانیوں کے پیسے کے ہیں۔ یہ فلیٹس لندن میں مقیم پاکستانیوں کو رہنے کیلئے دیئے جائیں۔ 
فری ملک کہتی ہیں :پاکستان میں ترقی کی رفتار کبھی سست نہیں پڑیگی۔
رانا وقاص کہتے ہیں: ہمیں لوٹی ہوئی قومی دولت واپس چاہئے۔ 
عرفان عثمان ٹویٹ کرتے ہیں :چورو! نکلو ہمارے فلیٹس سے
شفقت علی رانا لکھتے ہیں: نواز شریف کے ان اپارٹمنٹس کو فروخت کرکے پیسہ ڈیمز بنانے کیلئے رکھو۔
عارفہ کا ٹویٹ ہے: لندن کیا پاکستان میں ان لوگوں کی جو جائدادیں ہیں وہ سب ہم پاکستانیوں کی ہیں۔
عمران اے شاہ نے جو ٹویٹ کیا وہ یہ ہے سارے فلیٹس اتھے رکھ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں