Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدی کا سب سے طویل چاند گرہن 27اور28جولائی کی شب ہو گا

 لندن ۔۔۔ اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن 27  اور 28جولائی کی رات کو ہوگا جو تقریباً پونے 2 گھنٹے تک رہے گا۔28۔27 جولائی کی رات ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا جو نہ صرف  2001 ء سے اب تک کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ 27 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے ہوگاجبکہ اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہوگی۔ اس طرح جولائی کے آخر اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے مقابلے زیادہ چمکدار نظر آئیگا۔ یہ 31 جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہوگا۔چاند گرہن کی رات مریخ چاند سے کافی قریب ہوگا اور گرہن کے دوران اسے بنا کسی آلہ کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔مریخ اوسطاً ہر 26 مہینے میں ایک مرتبہ زمین سے سورج کے ٹھیک الٹ سمت میںآتا ہے اور2003ء کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمکدار دکھائی دے گا۔ اگست 2003ء میں یہ تقریبا ً60 ہزار سال میں زمین کے سب سے قریب آیاتھا۔
 

شیئر: