Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے دیوگن صدیوں قدیم سیاستداں کے کردار میں

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن پہلی بار ہندوستان کے صدیوں قدیم سیاستدان، استاد اور فلاسفر چانکیا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر پر بتایا کہ فلم کی ہدایات نیرج پانڈے دیں گے جنہوں نے اس سے قبل 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ”اے ویڈنسٹڈے“ 2013 میں ریلیز ہونے والی ”اسپیشل 26“ اور 2015 میں ریلیز ہونے والی ”بے بی“ کی ہدایات دی ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ اجے دیوگن ہدایت کار کے ساتھ کام کریں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔
 

شیئر: