Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکھن پنیر اور دہی کا سیر شدہ روغن نقصان دہ نہیں، ماہرین

ٹیکساس.... دل کے دوروں کیلئے اکثر روغنیات کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے مگر عملی تجربات کچھ اور بتاتے ہیں او روہ یہ ہیں کہ ہر سیر شدہ چکنائی دل کے دورے کا سبب نہیں بنتی اور بالخصوص وہ سیر شدہ روغن جو مکھن، پنیر اور دہی میں موجود رہتا ہے نقصان کے بجائے فائدہ مند بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ تجربات کے دوران سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مکھن، پنیر اور دہی کا سیر شدہ روغن دل کے دورے پڑنے کے امکانات 42فیصد کم کردیتا ہے۔ نئی تحقیقی رپورٹ ٹیکساس یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا کے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انکی تحقیق اس کلئے کی یکسر نفی کرتی ہے کہ تمام روغنی چیزیں دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں اور مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ اس سے دل کے دورے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں کیونکہ انکی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے اور خون کا دورانیہ معتدل بننے کے بعد شریانوں کو بھی اچھی حالت میں رکھتا ہے۔

شیئر: