Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی نے قطری میڈیا کو جھٹلا دیا

ریاض .... جرمن وزارت دفاع نے قطر کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے چلائے جانے والے دروغ بیانیوں کے سیریل کی تردید کردی۔ قطری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ جرمن وزیر دفاع نے یورپی یونین میں شامل ممالک اور نیٹو کے ساتھ قطر کے تعاون پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے او رواضح کیا ہے کہ انہیں سعودی عرب سمیت علاقے کے کئی ممالک کی جانب سے کئے جانے والے بائیکاٹ پر قطر سے ہمدردی ہے۔ قطری میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جرمن وزیر کا یہ بھی کہناہے کہ قطر کے امن اور قطری عوام کی سلامتی کو سبوتاژ کرنے کیلئے پڑوسی ممالک نے قطر کے خلاف سازش کی تھی۔ جرمن وزارت دفاع نے عربی اور انگریزی زبانوں میں جرمن سفارتخانے کے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ جرمن وزیر دفاع کے حوالے سے قطری میڈیا میں شائع ہونے والے بیانات من گھڑت ہیں۔ انہوں نے اس طرح کا کوئی بیان کہیں بھی کسی کو نہیں دیا۔
 

شیئر: