Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد بنیادی حقوق سے محروم ہیں‘ زمین پر سلایا گیا‘ حسین نواز

لندن:  نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے والے شخص کو جیل میں زمین پر سلایا گیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو زمین پر سونے کے لیے صرف ایک چادر دی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے لیے کھانا گھر سے منگوانے کی بھی اجازت نہیں ہے جبکہ قانون کے مطابق قیدی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہوتی ہے۔
دوسری جانب حسین نواز نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے والد کو رات کو سونے کے لیے بستر نہیں دیا گیا اور باتھ روم اتنا انتہائی غلیظ تھا جیسے اس کی طویل عرصے سے صفائی ہی نہ کی گئی ہو۔ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے ۔‘
مزید پڑھیں:- - - -نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا کے خلاف اپیل

شیئر: