Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک جائدادوں کی تفصیلات آنا شروع

اسلام آباد:  ملک سے باہر جائداد کی معلومات تک رسائی کے معاہدے کے بعد اب پاکستان کو اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائدادوں کی معلومات ملنے کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک جائدادوں کی معلومات تک رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی) کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائداد کی تفصیلات مل گئیں جو برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں جب کہ جائدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
ایف بی آر ذائع کا بتانا ہے کہ برطانیہ میں جائداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم میں بیرون ملک جائدادیں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی ہو گی۔
 

شیئر: