Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نووا 3 اسمارٹ فون لانچ‎

ہواوے کمپنی نے نووا 3 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور ہای سلیکون کرن 970 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگاپکسل اور 24 میگاپکسل کے سینسر دیے گئے ہیں۔ فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 24 میگاپکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ سیکیورٹی کیلیے فون میں فیس ان لاک فیچر اور فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3750 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔فون کو جامنی ، کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی فروخت 20 جولائی سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: