Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز کیلئے خاتون باکسر رخسانہ پرعزم

 
راولپنڈی : قومی خاتون باکسر رخسانہ پروین ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کےلئے سخت محنت کر رہی ہیں اور میڈل جیتنے کی سرتوڑ کوشش کریں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس سے قبل وہ سیف گیمز میں کانسی کا میڈل حاصل کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ ایشین گیمز پر مرکوز ہے۔تجربہ کار کوچز کی زیرنگرانی ایونٹ کےلئے سخت محنت کر رہی ہوں اور میڈل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایشین گیمز میں 60 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گی۔

شیئر: