Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مشاعر مقدسہ میں شاندار تبدیلیاں آنے والی ہیں، خالد الفیصل

 جدہ.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں زبردست شاندار تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں یہ عمل انجام دیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام اسی کی نوید دے رہا ہے۔ ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کر کے عملی طور پر بھی اس کا پیغام دے دیا ہے۔ وہ جدہ میں مکہ گورنر ہاﺅس ملاقات کیلئے آنے والے اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے ارکان سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان میں ڈاکٹر ماجد القصبی ، انجینیئر ابراہیم السلطان،ڈاکٹر فہد التونسی پیش پیش تھے۔ خالد الفیصل نے زور دے کر کہا کہ ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات پیش کرنے کیلئے آئندہ مرحلے میں تمام اداروں کو ایک ٹیم کے طور پرکام کرنا ہو گا۔ 
 

شیئر: