Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش:5کمسن فٹبالرز ڈوب گئے

 
ڈھاکا:بنگلہ دیش میں 5 نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اسکول کے 22 طالبعلموں نے 2ٹیمیں بناکر فٹبال میچ کھیلا اس کے بعد قریبی دریا میں نہانے چلے گئے ۔ اسی دوران نامعلوم وجوہ کی بنا ءپر 5بچے جن میں2 سگے بھائی شامل ہیں، ڈوب گئے ۔ امدادی ٹیموں کے آپریشن کے بعد بچوں کی لاشیں دریا سے نگال لی گئیں۔بنگلہ دیش میں روایتی طور پر کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فٹبال کی مقبولیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ یہ بچے بھی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے نام پر2ٹیمیں بنا کر میچ میں شریک ہوئے تھے۔تمام بچے تیرنا جانتے تھے لیکن بدقسمتی سے ڈوبنے والے بچے دریاکی بے رحم موجوں کا سامنا نہ کرسکے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: