Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیری کین، لوکا موڈرچ اور کیلیان مباپے کیلئے خصوصی انعامات

 
  ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں42 لاکھ آبادی والے ملک کروشیا کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل اور اسپورٹس مین اسپرٹ سے سب کے دل جیت لئے۔ میگا ایونٹ کے آغاز میں ٹورنامنٹ میں شریک آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹے ملک کی ٹیم کو فیورٹ تصور کرنا تو دور بلکہ اس فہرست میں بھی شمار کرنے پر تیار نہ تھا لیکن اس کے کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل سے تمام اندازے غلط ثابت کردیئے ۔اس نے 5 مرتبہ کی چیمپیئن برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔کروشیا ئی کھلاڑیوں میں لوکا موڈرچ کا کھیل سب سے نمایاں تھا اور اسی شاندار کھیل پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے کرگولڈن بال ٹرافی دی گئی۔ ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیے جانے والے 19سالہ فرانسیسی اسٹار کیلیان مباپے کو بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں سب سے زیادہ 6گولز کرنے والے انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری کین کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔بیلجئیم کے گول کییر کورٹائیس کو گولڈن گلوز ایوارڈ اور جبکہ کھیل کو اس کی روح کے مطابق کھیلنے پر 2010 ورلڈ کپ کی چیمپیئن اسپین کی ٹیم کو فئیر پلے ٹرافی کا ایوارڈ دیا گیا۔

شیئر: