Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل کا روڈ میپ

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی وژن 2030نے ترقی کے تمام شعبوں کے بہترین مستقبل کیلئے روڈ میپ جاری کردیا۔ یہ 3بنیادی عناصر پر قائم ہے۔ مقصد یہ ہے کہ خوشحال سماج برپا ہو۔ آرزوئیں رکھنے والا ملک تکمیل کیلئے آگے بڑھے اور سعودی معاشرہ زندگی کی علامت ثابت ہو۔ جب سے سعودی وژن 2030اور قومی تبدیلی پروگرام جاری کیا گیا ہے تب سے سعودی عرب تمام شعبوں میں ہر سطح پر وقت وار کارنامے انجام دے رہا ہے۔ زمینی حقائق اس کے جیتے جاگتے ثبوت ہیں۔ سعودی عرب کی تمام وزارتیں، تمام محکمے اور جملہ ادارے عملی پروگرام تیار کئے ہوئے ہیں۔ نجی اداروں کی شراکت سے پائدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جارہے ہیں۔ اقتصادی ، افرادی اور سماجی نتائج بہتر شکل میں سامنے آرہے ہیں۔
مسلسل سرمایہ کاری ، تعلیم اور صحت نگہداشت میں روزافزوں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ دیگر شعبوں کا بھی یہی حال ہے۔ قومی افرادی قوت میں زبردست سرمایہ کاری ہورہی ہے۔سعودی خواتین کو ہمہ جہتی ترقی میں پوری طرح شریک کیا جارہا ہے۔ شاندار مستقبل کی تشکیل کے حوالے سے روشن نقوش اجاگر ہورہے ہیں۔ ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی ہمرکابی کرنے لگا ہے۔ اپنے وسائل اور اپنے ذرائع سے علاقائی و بین الاقوامی سطحوں پر اپنی حیثیت اور رتبے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں مصروف ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: