Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال لیجنڈپیلے کا 60سال پرانا ریکارڈ برابر

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں جہاں فرانس نے دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا وہیں فرانس کے نوجوان سپراسٹار کیلیان مباپے نے 60سال پرانا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں فرانس اور کروشیا کے درمیان فائنل میچ میں 19سالہ کیلیان مباپے نے 65ویں منٹ میں ٹیم کے لیے چوتھا گول کر کے کروشیا کی عالمی کپ کے فائنل میں واپسی کی تمام تر امیدوں پر پانی پھیر دیا۔اس گول کے ساتھ ہی مباپے ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ٹین ایجر بھی بن گئے۔ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی برازیل کے عظیم سابق فٹبالرپیلے ہیں جنہوں نے 17سال 249 دن کی عمر میں گول کیا تھاجبکہ مباپے19سال 207دن کی عمر میں گول کر کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ۔اس گول کے ساتھ ہی فرانسیسی کھلاڑی 60سال کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ٹین ایجر بھی ہیں۔ اس سے قبل یہ منفرد اعزاز بھی پیلے کو حاصل تھا جنہوں نے 1958 ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کیا تھا۔کیلیان مباپے نے اسی ورلڈ کپ کے دوران کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف2 گول اسکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔وہ1958میں پیلے کے بعد ایک ہی ورلڈکپ میچ میں ایک سے زائد گول اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

شیئر: