Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر علی پہلی مرتبہ کاﺅنٹی کرکٹ کھیلیں گے

 
لندن:پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اور ون ڈے کے سابق کپتان اظہر علی پہلی مرتبہ کاونٹی کرکٹ کھیلیں گے جس کے لئے انہوں نے سمر سٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر کاونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ آج انگلینڈ روانہ ہوں گے اور کاونٹی کے باقی 7 میچز میں سمر سٹ کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ سمر سٹ کاونٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کاونٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلئے بھرپور تیاری موقع ملے گا۔پاکستانی کوچ مکی آتھر نے بھی کاونٹی سے ان کے معاہدے کے لئے کوششیں کی تھیں تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں۔اظہر علی آئر لینڈ اور انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران ٹیسٹ میچوں میں بھی ناکام رہے تھے اور6اننگز میں صرف73رنز بنا سکے تھے۔کوچ کے مطابق کاونٹی کرکٹ میں ان کی شرکت ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور وہ اپنی فارم بھی بحال کرلیں گے۔

شیئر: