Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب عدالت کے جج کی معذرت

اسلام آباد: نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دینے والے نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف مزید 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت چاہے تو میرا کہیں اور ٹرانسفر کردیا جائے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنانے والے نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ایک خط بھیجا تھا جس کی وصولی کی تصدیق بھی کردی گئی ہے، جس میں جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کے مزید دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کر چکا ہوں۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔ عدالت چاہے تو میرا ٹرانسفر کردے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان دونوں ریفرنسز کی سماعت بھی دوسری عدالت منتقل کردی جائے کیومکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
 
 

شیئر: