Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی پر 4سعودیوں پر مقدمہ

ریاض .... یہاں فوجداری کی خصوصی عدالت نے 100کلو گرام دھماکہ خیز مواد سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے الزام پر 4سعودی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ ان شہریوں پر قرآن و سنت مخالف تکفیری نظریہ اپنانے ، سعودی قیادت اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کافر قرار دینے ، دہشتگرد تنظیموں میں شمولیت، بیرون ملک جنگی کارروائیوں میں شراکت اور مملکت کے اندر خودکش حملوں کی کوشش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے ان چاروں میں سے 3کو نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا اور چوتھے کو سخت تعزیری سزا نیز بیرون مملکت سفر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
 

شیئر: