Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقلیتی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئےجنگی پیمانے پرکوششیں جاری، نقوی

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت 3088اضلاع میں اقلیتوں کی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بنیادی انفراسٹرکچر تیار کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔ نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پردھان منتری جن وکاس پروگرام‘‘کے تحت لڑکیوں کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار اور روزگار سے متعلق اسکل صلاحیت کو ترجیح دیتے ہوئے اسکول، کالج ، پولی ٹیکنک ، ہاسٹل ، آئی ٹی آئی اور اسکل ڈیولپمنٹ مراکز کا قیام ایسے علاقوں میں کیا جارہا ہے جہاں آزادی کے بعد اب تک کسی طرح کی سہولت نہیں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 4برسوں میں ملک کے مختلف پسماندہ علاقوں میں 16ڈگری کالج2019اسکول کی عمارتیں۔ 37267اضافی کلاس روم، 1141ہاسٹلز،170صنعتی تربیتی ادارے( آئی ٹی آئی) 48پولی ٹیکنک ،38736آنگن باڑی مراکز،348624آئی اے وائی گھر،340ہم آہنگی کیمپ، 436بازار شیڈزقائم کئے۔ علاوہ ازیں4436صحت اسکیمیں نافذ کیں۔ نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی’’عزت کے ساتھ بااختیار ‘‘اور ’’جامع ترقی‘‘اسکیم کو مستحکم کرنے کا مشن کامیابی سے ہمکنارہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات سے کیرالا تک بارش ، نظام زندگی درہم برہم

شیئر: