Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ایچ او نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرایا

میرٹھ۔۔۔۔ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایس ایچ او نے تھانے کے حدودمیں جانوروں کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ ایس ایچ او راجیندر تیاگی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑکودا پولیس اسٹیشن کا چارج سنبھالنے سے قبل ایک اصول وضع کیا گیاتھا کہ فرائض سے غفلت برتنے اور نااہلی کے مرتکب اہلکار کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تصور متعارف کرایا تھا کہ جرائم کی روک تھام میں ناکام اہلکارکو ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔ اگر کسی علاقے میں چوری یا قتل کی واردات ہوئی تو متعلقہ کانسٹیبل کیخلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ متعلقہ کانسٹیبل کو جرائم پر قابو پانے کیلئے 2مرتبہ مہلت دی جائیگی۔ تاہم تیسری غفلت پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔ وضع کردہ اصول پر مذکورہ ایس ایچ او نے جانوروں کی اسمگلنگ میں مسلسل ناکامی پر اپنے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا۔ واضح ہوکہ ایس ایچ او کی جانب سے ابتک 6کانسٹیبلز کیخلاف مقدمات درج کرا ئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -عثمانیہ یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد ستمبر میں ہوگا

شیئر: