Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: متحدہ (پاکستان) کے خلاف حملے کا مقدمہ

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیضان مسلم پر حملے اور تشدد کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد قریشی کے مطابق نارتھ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے تحریک انصاف کے امیدوار فیضان مسلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت فیضان مسلم انتخابی مہم کے سلسلے میں علاقے کے دورے پر تھے۔ بعد ازاں انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تحریک انصاف کی درخواست پر متحدہ (پاکستان) کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں تصادم کے نتیجے میں ڈنڈنے لگنے سے پی ٹی آئی امیدوار اور 4 کارکن زخمی ہوگئے ۔ ایم کیو ایم کارکنان تشدد کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔

شیئر: