Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100روپے کے نئے نوٹ کا جلد اجرا

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ریزرو بینک آف انڈین نے 100روپے کے نئے نوٹوں کی چھپائی شروع کردی ۔ اس نوٹ کے بازار میں آنے کے بعد جیت میں کوئی پرانا نوٹ نہیں رہے گاکیونکہ ریزروبینک کی جانب سے پہلے ہی50،200،500اور 2ہزار کے نئے نوٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔واضح ہوکہ اگست کے آخر تک نئے نوٹ کا اجراعمل میں آئے گا۔اس نوٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہوشنگ آ باد کے سیکیورٹی پیپر مل کے تیار کردہ کاغذپر ہے اور اس کی پرنٹنگ جاری ہے۔اس نوٹ پرگجرات کی تاریخی باؤلی کاعکس نظرآئےگا۔اسی پریس میں 500 اور 2ہزار روپے کے نوٹ بھی پرنٹ کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ8نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 500 اور 1000روپے کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ریزروبینک نے 2000اور 500روپے کے نئے نوٹ جاری کئے تھے۔ ریزروبینک ابتک-500,200,50,20,10,اور 2000کے نوٹ جاری کرچکا ہے ، اس وقت پرانے نوٹوں میں صرف 100روپےکا نوٹ مارکیٹ میں گردش کررہا تھا جو اگست میں نئے نوٹ جاری ہونے کے بعدمارکیٹ سے غائب ہوجائے گا اور نئے رنگین نوٹ اس کی جگہ لے لیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -اقلیتی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئےجنگی پیمانے پرکوششیں جاری، نقوی

شیئر: