Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ پوٹین ملاقات پر امریکی رہنمائوں کی تنقید

واشنگٹن۔۔۔امریکا کے سرکردہ سیاستدانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین کے مابین ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر کی اپنی جماعت  نے بھی پیوٹن کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے پر احتجاج کیا۔ ری پبلکن رہنما جان مک کین نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں یہ کسی بھی امریکی صدر کا سب سے شرمناک رویہ تھا۔ واضح رہے کے ملاقات میں  روسی صدر نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کیا تھا جبکہ ٹرمپ نے پیوٹن کو انتہائی مضبوط اور طاقتور رہنما قرار دیا تھا۔

شیئر: