Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پر مذمت

محمد عرفان شفیق۔ کویت
گزشتہ دنوں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت نے مینا عبداللہ میں حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر اظہارِ مذمت اور سانحہ مستونگ، بنوں، اور پشاور میںشہداء کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ، چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین ، وائس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ ملک تبسم جاوید اور جنرل سیکرٹری سید صداقت علی اور سیکرٹری اطلاعات یاسر قاضی کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران اور دیگر عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں یہاں پڑھیں
 تقریب کی نقابت جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ فاروق احمد نے حاصل کی اور ملک نثار احمد نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہارون بلور، اور سراج رئیسانی اور دیگر شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وائس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ  ملک تبسم جاوید نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں اور اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم اور جمہوریت کے تسلسل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ افسوس اس بات پر ہے کہ تمام میڈیا چینلز ایک چور کی کوریج کرنے میں مصروف رہے اور ان قومی سانحوں کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہ دی۔
مزید پڑھیں:مینگو فیسٹول کی کامیابی پر میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ
 چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارون بلور، اور سراج رئیسانی محبِ وطن پاکستانی تھے اور بلاشبہ پاکستانی قوم دو بہادر بیٹوں سے محروم ہو گئی ہے لیکن ہم سب پاکستانی ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے کہا کہ ہم بحثیت پاکستانی قوم ان دہشت گردوں کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب پاکستانی تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود ہ ایک قوم ہیں۔  ہارون بلور اور سراج رئیسانی کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں تھا لیکن پاکستانی ہمیشہ قومی سانحات کے وقت  ایک ہی رہے ہیں،  چاہے کہ وہ اکتوبر 2008 کا زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا ایسے ہی دہشت گردی کے واقعات ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی، اور تحفظ کے لئے ہم کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ تقریب میں ملک حبیب الرحمن اعوان، خالد منہاس، ملک مشتاق احمد اعوان، افضل شافی، شمشاد خان تنولی نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ  پیر امجد حسین نے شہداء کے بلندیء درجات اور ایصالِ ثواب کے لئے  اور ملکِ پاکستان  کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے  خصوصی دعا فرمائی۔
اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

شیئر: