Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_بمقابلہ_زمبابوے‎

 
دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی فتح پر ٹویٹر صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ کچھ ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
قومی کرکٹر فخر زمان نے ٹویٹ کیا : میں ایک اور سنچری بنانے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔
سینئر صحافی عبدالغفار نے ٹویٹ کیا : پاکستان نے ایک اور فتح حاصل کر لی ہے لیکن ہمیں 2019 کے ولڈکپ کے لیے زیادہ بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔ 
مظہر ارشاد نے ٹویٹ کیا : 32 ون ڈے میچز میں 66 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد حسن علی اپنے کیرئیر کے اس سٹیج پر سب سے تیز ترین بولر ہیں۔ شین بونڈ نے بتیس میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عماد حمید نے کہا : فخرزمان سنچری بنانے کا وعدہ نبھانے کا شکریہ ۔
جواد کے مطابق میچ کا سب سے دلچسپ لمحہ بابر اعظم کا کور ڈرائیو تھا۔
احمر نجیب کا کہنا ہے : میں پاکستان کے اس پورے دورے میں شاداب کی بولنگ سے متاثر نہیں ہوا۔ شاداب کو اپنے لیگ اسپنر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
کئیا پارمر نے ٹویٹ کیا : مجھے زمبابوے کرکٹ کی صورتحال ہضم نہیں ہو رہی ، میں نے انہیں بہترین کھلاڑی سامنے لاتے دیکھا ہے اور نوے کی دہائی میں یہ ٹاپ ٹیموں میں شامل تھے۔ ٹیم کی موجودہ صورتحال دنیاۓ کرکٹ کے لیے ایک الارمنگ صورتحال ہے اور آئی سی سی کو زمبابے میں کرکٹ کے فروغ بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں