Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ورلڈ چیمپیئن کیلئے فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز

 
پیرس:فرانس کی حکومت نے ورلڈ چیمپیئن قومی ٹیم کی ورلڈ کپ فائنل میں کامیابی کے بعد وطن واپسی پر اس کے لئے ملک کے سب سے بڑے اعزاز”لیجن آف آنر“ کا اعلان کیا ہے۔ ماسکو میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4گول سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 1998 میں فرانس نے اپنی سرزمین پر منعقدہ عالمی کپ کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس وقت بھی ڈیڈیئر ڈیشمپ کی قیادت میں عالمی چیمپیئن بننے والی ٹیم کو اس وقت کے فرانسیسی صدر جیک شیراک نے ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا تھا۔1998 میں ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈیڈیئر ا ب دوبارہ عالمی چیمپیئن بننے والی ٹیم کے کوچ ہیں لہٰذا اب ان کو ایک اور اعزاز ملنے کے بعد ترقی دے کر”لیجن نائٹ“کی جگہ آفیسر کا عہدہ دیا جائے گا۔ پیرس پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور لاکھوں شائقین پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔شانزے لیزے میں جشن کے بعد ٹیم نے ایوان صدر میں صدر میکرون سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو قومی اعزاز کے میڈلز پیش کئے گئے ۔

شیئر: