Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد حوثیوں کے جرائم

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
ہر روز یمنی بھائیوں کے خلاف دہشتگرد حوثیوں کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مستند ثبوت منظرعام پر آرہے ہیں۔ علاوہ ازیں حوثی باغی سعودی عرب کے شہروں اور قصبوں پر میزائل حملوں کے جرائم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک وہ 161بیلٹسک میزائل سعودی عرب پر داغ چکے ہیں جبکہ 66339گولوں سے بھی حملہ کرچکے ہیں۔ یہ سب کچھ ایسے ماحول میں ہورہا ہے جبکہ حوثیوں کے خلاف عوامی غیض و غضب کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔ یمن میں سرکاری فوج کی تائید و حمایت اوررضاکارانہ طور پر حوثیوں کی مزاحمت کرنے والوں کے تئیں قدرومنزلت کے جذبات کا دائرہ پھیل رہا ہے۔
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحا د یمن کی آئینی حکومت کی عسکری مدد اور تائید و حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے حوثی باغیوں کے قبضے سے مزید مقامات آزاد کرانے کا حوصلہ دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن بھر میں امدادی سامان کی تقسیم کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرتا جارہا ہے۔ بلا تفریق تمام یمنیوں کو انسانی مدد فراہم کررہا ہے۔ عالمی برادری اس پر قدرومنزلت کا اظہا ر کررہی ہے۔ عرب اتحاد کا غیر متزلزل موقف یہ ہے کہ سیاسی حل کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے۔ سیاسی حل جی سی سی ممالک کے فارمولے اور یمن کے تمام فریقوں کی نمائندہ کانفرنس کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔اقوام متحدہ، ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی ہٹ دھرمی کو توڑنے کیلئے ضمانتیں فراہم کرے۔ حوثیوں کو سیاسی حل قبول کرنے اور خانہ جنگی بند کرنے پر آمادہ کرے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: