Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر کا پرتعیش طیارہ، حمام پر سونے کا پانی چڑھاہوا ہے

ماسکو.....  دنیا کے مختلف ممالک او ربالخصوص ترقی یافتہ اور دولت مند ممالک  کی شان و شوکت دوسری چیزوں کے علاوہ وہاں کے حکمرانوں کی شاہ خرچی اور عیش و عشرت سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایسا ہی کچھ روس کے صدر پوٹین کے طیارے کا معاملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق پوٹین بطور صدر 4بڑے بڑے اور پرآسائش طیاروں کو استعمال کرنے کے حقدار ہیں جن میں سے ایک طیارہ 39کروڑ ڈالر مالیت کا ہے۔ یہ طیارہ AI-96-300PUِجیٹ طیارے کے نام سے مشہور ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کا حمام سونے کے پانی سے اور بھی خوبصورت اور چمکیلا بنادیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ روسی صدر کے اس طیارے کی تفصیلات سامنے آنے سے قبل تک  انکا وہ طیارہ زیادہ مشہور تھا جسے  ایئر فورس ون کہا جاتا ہے۔ یہ طیارہ  بڑی مشکلوں سے نظر آنے والے ایک انتہائی حساس راڈار سے بھی لیس ہے اور اسکا مواصلاتی نظام بھی اپنی مثال آپ ہے۔حیر ت کی بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جو طیارہ بطور صدر موجود ہے اسے بھی ایئر فورس ون کا نام دیا جاتا ہے اور اس میں 4 ہزار مربع فٹ رقبے والا کیبن ہے جس میں بیڈ روم بھی ہے،  باتھ روم ،جمناز یم او ردفاتر بھی ہیں۔ روسی صدر کا طیارہ ایک دن قبل جب  ہیلسنکی ایئرپورٹ پر اترا تو کچھ لوگوں نے اس طیارے کو اندر سے بھی دیکھ لیا۔ واضح ہو کہ صدر پوٹین امریکی صدر ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کیلئے یہاں آئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی طیارہ ایئر فورس ون  ایک بلین ڈالر  یا (78کروڑ پونڈ ) مالیت کا ہے۔ دونوں صدور کے طیاروں کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو اسکا فرق نمایاں طور پر واضح ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - - -پودے کے گملے روشنی میں پہنچانے والا روبوٹ تیار

شیئر: