Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہیم اشرف کا کوچ اظہر محمود کیلئے اظہار تشکر

بولاویو: پاکستانی آل راونڈر فہیم اشرف نے زمبابوے کےخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کے دوران بہترین بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہوں۔ اس کارکردگی کے پیچھے گھر والوں کی دعاوں اور سب سے زیادہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوششوں کا ہاتھ ہے۔ وہ ہمیشہ بولرز کو اعتماد دیتے ہیں اور پورے ردھم سے بولنگ کرتے ہوئے بولنگ سے لطف اندوز ہونے پر ابھارتے رہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ کی ہدایت کے مطابق اسٹمپ ٹو اسٹمپ بولنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔ ایک سوال پر فہیم اشرف نے کہا کہ نئے بیٹنگ آرڈر کے تحت چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے تیار تھا تاہم ٹاپ آرڈر کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مسلسل 2میچوں سے بیٹنگ کی باری نہیں آ رہی تاہم جب بھی موقع ملا بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

شیئر: