Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے تیار نہیں ،ویرات کوہلی

  لیڈز:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتا کہ ہندوستانی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے تیار نہیں۔انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد کپتان نے کہا اس سیریز کے دوران ٹیم کی بہت سی کمزوریاں سامنے آئی ہیں اور ہمیں ان سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے ۔ خو ش قسمتی سے ہمارے پاس اتنا وقت ہے کہ ہم خامیوں سے پیچھا چھڑائیں لیکن اس کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہوگی۔تین دنوں میں دوسری بڑی شکست نے ثابت کردیا کہ صورتحال ٹھیک نہیں اور آئندہ 12ماہ کے دوران ہمیں اپنی کارکردگی ورلڈ کپ کے معیار تک لانا ہوگی کیونکہ اس وقت جو صورتحال ہے اس میں مجھے یہی کہنا پڑرہا ہے کہ ہم ابھی میگا ایونٹ کے لئے تیار نہیں۔ ہندوستانی کپتان نے ٹیم کی کمزوریوں کا کھل کر ذکر کرنے سے گریز کیا اور اشاروں کنایوں میں بات کی لیکن تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے دوران مہمان ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں بری طرح ناکام نظر آئی ۔ ہندوستانی اسپنر کلد یپ یادو کے خلاف انگلش بیٹسمینوں نے جس انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسے ناکامی سے دوچار کیا وہ کپتان اور ٹیم انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔کوہلی نے کہا ایسی ناکامیوں کی ایک اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ ہمیں اپنی ان کمزوریوں کا پتہ چل جاتا ہے جو عام طور پر کامیابیوں کی وجہ سے پوشیدہ رہتی ہیں۔ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سنجے بانگڑ بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں ورلڈ کپ سے قبل15-16ون ڈے میچ کھیلنے ہیں اور اسی دوران ہمیں ایک متوازن اور کامیاب اسکواڈ کی شکل اختیار کرنا ہوگی۔

شیئر: