Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے، راہول

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے ملک میں بی جے پی کے کارکنوں کی بھیڑ کے ذریعے مبینہ حملوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور پارٹی اشتعال انگیزی کررہی ہے۔راہول گاندھی نے ٹویٹر پر ایک پہیلی کے ذریعے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’میں اقتدار کی قطار میں سب سے آگے کھڑے طاقتور شخص کے سامنے خندہ زن ہوں، میرے لئے ایک شخص کی طاقت اور اقتدار سب سے زیادہ اہم ہے۔ میں اقتدار کو برقراررکھنے کیلئے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں اور جو سب سے کمزور ہے اُنہیں باہر کا راستہ دکھاتا ہوں اور انہیں کچل دیتا ہوں، میں اپنے لئے لوگوں کی اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر ان کے استعمال کو توجہ دیتا ہوں ، میں کون ہوں؟‘‘۔انہوں نے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر کل جھارکھنڈ کے پاکوڑمیں بھیڑ کے ذریعے کئے گئے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دینی مدارس کے13بچے الٰہ آباد جنکشن پر زیر حراست

شیئر: