Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ اور ان کی بیٹی کے اشتہار پر ہنگامہ

نئی دہلی۔۔۔۔کیرالا کی جیولری کمپنی’ ’کلیان جوئیلرز‘‘ کے لئے امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا کے ساتھ ایک اشتہارمیں کام کیا۔اس ڈیڑھ منٹ کے اشتہار میں پیغام بڑا متنازعہ ہے۔ یونین بینک نے اس اشتہارپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بینکنگ نظام پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔آل انڈیا بینک آفیسرس کنفیڈریشن نے کلیان جوئیلرزکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اشتہار کے ذریعہ بینک ملازمین کے جذبات مجروح کئے۔ یونین کے جنرل سیکریٹری سوبھے دت نے الزام لگایا ہے کہ اشتہار اور اسے پیش کرنے کا انداز غلط ہے۔ کلیان جوئیلرزکا کہنا کہ یہ ایک خیالی اشتہار ہے۔ اس کے ذریعہ نہ تو بینکنگ نظام کو خراب کرنا اور نہ ہی اعتماد کم کرنا ہے ، یہ صرف جوئیلرز کمپنی کے فروغ کے لئے بنایا گیا ہے۔اشتہار میں امیتابھ کو ایک بزرگ شخص کی شکل میں پیش کیا گیا ہے جو اپنی بیٹی کے ساتھ ایک آٹو رکشا سے بینک جاتے ہیں ۔بینک میں 2کاؤنٹرزپر بینک ملازمین ان کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور آخر میں ان کو منیجر کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ منیجر کوجب ان کی بیٹی یہ بتاتی ہے کہ ان کے والد کے کھاتہ میں 5 ہزار روپے زیادہ آ گئے ہیں یعنی2 مرتبہ پنشن آ گئی ہے تو منیجر کہتے ہیں کہ پارٹی کیجئے، کسی کو پتہ نہیں لگے گا۔ اس پر امیتابھ جواب دیتے ہیں کہ کسی کو پتہ لگے یا نہ لگے، مجھے تو پتہ ہے۔ اس کے بعد اشتہار کا اصل جملہ آتا ہے کہ ’’جہاں اصول ہے وہاں بھروسہ ہے اور کلیان جوئیلرز بھروسہ کا نام ہے‘ ‘۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بینک میں کبھی کبھی ملازمین کا صارفین کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہوتا لیکن ایسا کبھی نہیں سنا کہ بینک اپنے پیسے چھوڑ دے اور کسی صارف سے کہے کہ کسی کو نہیں پتہ لگے گا۔بینک ملازمین کبھی ایسا نہیں کرتے جو کچھ اشتہار میں دکھایا گیا ہے ،اس سے بینک ملازمین میں ناراضی پیدا ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں؟:- - -  -ٹی وی چینلز پر ہونیوالی بدتمیزی پر پابندی کا مطالبہ

شیئر: