Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو نے 18ہزار پونڈ ٹپ دیدی

 ایتھنز: اطالوی کلب جوونٹس کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یونان کے جس ہوٹل میں اپنی چھٹیاں گزاریں اس کے عملے کو انہوں نے 18ہزار پونڈ کے لگ بھگ ٹپ دی۔ اطالوی کلب سے معاہدے کے لئے جانے سے قبل رونالڈو اپنے پورے خاندان کے ساتھ اس ہوٹل میں مقیم تھے۔ اپنے قیام کے دوران رونالڈو ہوٹل کی سروس اور عملے کے رویئے سے اتنے متاثر ہوئے کہ جب وہ اٹلی جانے کے لئے چیک آوٹ ہوئے تو انہوں نے عملے کے لئے17850پونڈ ٹپ کے طور پرچھوڑے اور مینجر سے کہا کہ میری جانب سے عملے کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کردیا جائے جبکہ یہ رقم شکریئے کا عملی اظہار ہے۔ کرسٹیانو رونالڈوجوونٹس کے 100ملین پونڈ کے معاہدے کو عملی شکل دینے اور کلب میں شامل ہونے کے بعد گزشتہ روز اٹلی سے چین پہنچ گئے ۔ یہ د ورہ رونالڈو کے سالانہ اسپانسرشپ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت وہ اپنے نام اور شرٹ نمبر سے منسوب”CR7“مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں۔چین میں ہزاروں شائقین نے رونالڈو کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے علاوہ آٹو گراف بھی حاصل کئے۔

شیئر: