Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی فٹبالر ز کی غار سے بازیابی خواب تھی

تھائی لینڈ: تھائی فٹبالرز کی غار سے بازیابی ایک خواب تھی جوسچ ثابت ہوا۔ تھائی لینڈ کے 12 کمسن فٹبالرز اور ان کے کوچ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد وہ میڈیا نمائندوں کے سامنے آئے،نشستوں پر بیٹھنے سے قبل انھوں نے خصوصی طور پر تیار کردہ چھوٹی گراونڈ پر فٹبال بھی کھیلی۔ میڈیا سے پہلے ہی کہہ دیا گیا تھا کہ وہ ان بچوں سے غیرضروری سوال نہ پوچھیں، سوال پہلے سے ہی حاصل کرکے ماہرین نفسیات کو چیک بھی کرائے گئے تھے تاکہ ان سے بچوں کے ذہنوں پر کوئی برا اثر نہ پڑے، نہ ہی انھیں غار میں گزارے خوفناک لمحات کی یاد آئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ان بچوں کے والدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم ایک ماہ تک رپورٹرز سے بات نہ کرنے دیں۔ وائلڈ بوئیرس نامی اس ٹیم کے 14 سالہ ممبر نے کہاکہ ہمارا غار سے زندہ نکلنا انہونی بات ہے۔ایک اور بچے ٹائیٹان نے بتایا کہ ٹیم جب غار کی گہرائی میں جاکر پھنسی تو ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا، انھوں نے اگلے 9 دن تک دیوار سے رسنے والے پانی پر ہی گزارا کیا، اس دوران وہ اس خوف سے کھانے کا خیال دل میں نہیں لاتے تھے کہ کہیں بھوک شدت اختیار نہ کر جائے۔ ٹیم کے 25 سالہ کوچ ایکاپول چنتاوونگ نے کہاکہ ہم نے باہر نکلنے کیلئے دیوار کو کھرچنے کی کوشش بھی کی کیونکہ فارغ بیٹھ کر حکام کاانتظار نہیں کرنے سے یہ بہتر تھا۔ 

شیئر: