Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکری پارک کے کمرشل استعمال کے خلاف درخواست

کراچی:  عدالت عالیہ سندھ نے عسکری پارک کو کاروباری بنیادوں پر استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تمام فریقوں سے 31 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں واقع عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کے خلاف سماجی رہنما عمران شہزاد کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عمران شہزاد کی جانب سے دائر درخواست میں ڈی جی رینجرز، کمشنر کراچی، عسکری پارک انتظامیہ، مئیر کراچی، حکومت سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عسکری پارک کے جھولے بغیر مینٹی نینس شہریوں کی جان کو خطرہ ہیں۔ پارک سے گرین بیلٹ ختم کرکے بغیر این او سی کمرشل بنیادوں پراستعمال کرنا غیر قانونی ہے ۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال نہ کیا جائے اور اس میں غیر قانونی طور ہر لگائے گئے جھولوں کو فوری ختم کیا جائے ۔ عدالت نے درخواست میں نامزد تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی: حادثے کے باوجود پارکوں کا معاینہ نہیں کیا جا سکا

شیئر: